الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے لیگی ایم پی اے راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا

جمعرات 14 جنوری 2016 20:06

الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 جنوری۔2016ء) الیکشن ٹربیونل نے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔الیکشن ٹربیونل لاہور کے جج رشید قمر نے چار درخواستوں پر سماعت کی۔درخواست گزاروں کے وکلاء نے ٹربیونل کو بتایا کہ رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے ہوئے حقائق چھپائے اور اپنے اثاثوں کا ظاہر نہیں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راشدہ یعقوب آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کے معیار پر پورا نہیں اترتی لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ٹربیونل نے فریقین کے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ سناتے ہوئے کاغذات نامزدگی میں اثاثے چھپانے پر پی پی 78جھنگ سے مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی راشدہ یعقوب کو نااہل قرار دے دیا۔ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کو راشدہ یعقوب کی خالی ہونے والی نشست پر نوے یوم میں انتخابات کرانے کی ہدائت کی ہے

متعلقہ عنوان :