رینجرز چوکی پر دھماکہ سیورج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا: ایس ایس پی سینٹرل

muhammad ali محمد علی جمعرات 14 جنوری 2016 20:39

رینجرز چوکی پر دھماکہ سیورج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا: ایس ایس ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار14جنوری 2016 ء) س ایس پی سینٹرل کراچی نے بتایا ہے کہ رینجرز چوکی پر دھماکہ سیورج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں واقع رینجرز ہیڈ کوارٹر کے قریب چوکی پر ہونے ولاے دھماکے کے باعث 2 رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے تھے۔ اس حوالے سے اب ایس ایس پی سینٹرل کراچی نے بتایا ہےکہ دھماکہ دہشت گردی کا نتیجہ نہیں تھا۔ جائے وقوعہ سے بارود کی موجودگی کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ دھماکہ چوکی کے پاس موجود باتھ روم کی سیورج لائن میں گیس بھر جانے کے باعث ہوا۔

متعلقہ عنوان :