پنجاب میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام ، اساتذہ کی ٹریننگ او رسپورٹس ا نفراسٹرکچر کے قیام میں برطانوی تعاون کو عملی شکل دے رہے ہیں،رانا مشہود

برطا نیہ حکومت پنجاب سے کئے گئے ایم او یوزکے مطابق مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور معاونت کرے گا ‘صوبائی وزیر تعلیم کا اجلاس سے خطاب

جمعرات 14 جنوری 2016 20:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) برطا نیہ کا محکمہ تعلیم اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ حکومت پنجاب سے کئے گئے ایم او یوز کی روشنی میں مختلف ترقیاتی منصوبوں میں بھرپور معاونت کریں گے-پنجاب میں ڈیجیٹل لائبریریوں کے قیام ، اساتذہ کی ٹریننگ او رسپورٹس کے ا نفراسٹرکچر میں بھی برطانوی حکومت برٹش کونسل کے ذریعے حکومت پنجاب سے مکمل تعاون کررہی ہے-یہ بات صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود ا حمد خان نے پی اینڈ ڈی میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں برطانوی ادارہ برائے عالمی ترقی ڈی آئی ایف ڈی کے نمائندوں سمیت محکمہ ہائر ایجوکیشن پنجاب، سپورٹس اور آرکیالوجی کے اعلی حکام نے شرکت کی-صوبائی وزیر تعلیم نے اجلاس میں شریک ڈائریکٹر جنرل سپورٹس کو ہدایت کی کہ وہ ان شعبوں کی نشاندہی کریں جن میں برطانوی محکمہ سپورٹس کے تعاون سے آگے بڑھا جا سکتاہے-انہوں نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب کے مجوزہ دورہ برطا نیہ کے دوران برطانوی حکومت کے ساتھ حکومت پنجاب مزید اشتراک کار کے معاہدوں پر دستخط کرے گی خصوصا پنجاب کے مختلف علاقو ں میں سپورٹس کلب کے قیام کے لئے کپسٹی بلڈنگ اور وسائل کی فراہمی کے معاملات پر پیشرفت ہوگی -رانا مشہود ا حمد خان نے کہاکہ محکمہ تعلیم اور یونیورسٹی آف لندن کے درمیان ہونے والے معاہدے کو عملی شکل دینے کے لئے حکومت پنجاب کی تمام متعلقہ مشینری متحرک ہے-