سابق کپتان محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کو مشروط طور پر فیورٹ قرار دیدیا
عامر کی واپسی سے پاکستان کا بالنگ اٹیک خاصا مضبوط ہو گا، وہاب ،عامر اور عمر گل نیوزی لینڈ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں‘ انٹرویو
جمعرات 14 جنوری 2016 20:42
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) قومی ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں پاکستان کو مشروط طور پر فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی ٹیم دنیا میں ٹی ٹونٹی کی بہترین ٹیم ہے لیکن فتح کے لئے ضروری ہے کہ ٹیم کا ہر ایک رکن بحیثیت یونٹ اپنا کردار ادا کرے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج ( جمعہ ) ایڈن پارک آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔
اپنے ایک انٹرویو میں سابق کپتان محمد یوسف نے کہا کہ اگر پاکستانی ٹیم کی بیٹنگ اور بالنگ کے تجربے اور قابلیت پر نظر دوڑائی جائے تو انہیں میزبان کیویز پر برتری حاصل ہے۔میرا نہیں خیال پاکستان کی ٹی ٹونٹی ٹیم بری ہے لیکن مختلف وجوہات کی بنا پر ٹیم کی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں ساتویں نمبر تک تنزلی ہوئی۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ٹیم میں شاہد آفریدی، شعیب ملک، عمر اکمل، احمد شہزاد، سرفراز احمد اور انور علی کی صورت میں بہترین جارح مزاج بلے باز موجود ہیں لیکن ٹی ٹونٹی میں بھی ہمیں ایک آدھ مستند بلے باز کی ضرورت پڑتی ہے۔
پاکستان کی موجودہ ٹیم کو سنگل رن لینے میں مسائل کا سامنا ہے جبکہ خراب فیلڈنگ بھی مشکلات کا سبب بن رہی ہے۔انہوں نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا میں مشکل پچ کے تاثر کو رد کرتے ہوئے کہا کہ اب اسپانسرز کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے ایسی وکٹیں بنائی جاتی ہیں جن پر زیادہ سے زیادہ رنز بن سکیں۔نیوزی لینڈ میں ہونے والے حالیہ میچز پر نظر ڈالیں تو بلے باز واضح طور پر غالب رہے، بانسی اور سوئنگ کی حامل وکٹوں پر کھیلنے کیلئے ہمارے کھلاڑیوں کو اپنی ذہنیت تبدیل کرنا ہو گی۔محمد یوسف نے مزید کہا کہ عامر کی واپسی سے پاکستان کا بالنگ اٹیک خاصا مضبوط ہو گا، وہاب اور عامر کا اٹیک بہت خطرناک ثابت ہو گا جبکہ عمر گل کی بھی واپسی ہو گی جو ٹی ٹونٹی کے اسپیشلسٹ بالر ہیں، یہ تینوں پاکستانی بالرز نیوزی لینڈ کیلئے خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ایرانی صدر کی کراچی آمد،سکیورٹی ڈویژن کے 800سے زائد اہلکارتعینات
-
ایبٹ آباد میں پروٹیکٹوریٹ آف امیگرینٹس کا دفتر جون 2024ء سے اپنا کام شروع کر دے گا، اعظم نذیرتارڑ
-
وفاقی حکومت کی طرف سے منڈا، داسو اور دیامر بھاشا ڈیموں کے منصوبوں کی تعمیر پر کام جاری ہے، یہ بروقت مکمل ہونگے، اعظم نذیر تارڑ
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
راولپنڈی ،چوری کی وارداتوں میں مطلوب دو ملزمان گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5لاکھ 42ہزار سے متجاوز
-
ایران سے سالانہ بنیادوں پر درآمدات میں 25فیصد کا بڑا اضافہ
-
لاہور : بارش سے بجلی کا ترسیلی نظام متاثر، 46 سے زائد فیڈر ٹرپ کر گئے
-
صوبائی وزیر صحت کی زیر صدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا سینڈیکیٹ اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.