بھارت کو سنجیدگی سے کشمیر کا ایشو ایجنڈے پر لانا ہو گا‘ اعجاز احمد چوہدری

جب بھی مذاکرات کیلئے پاکستان سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے تو بھارت رائے فرار اختیار کر لیتا ہے

جمعرات 14 جنوری 2016 20:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء ) پاکستا ن تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے سیا سی مشیر اعجاز احمد چوہدری نے اپنے رد عمل کا اظہا رکرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم میں دہشت گردی کی جنگ میں بھاری قیمت ادا کی ہے ‘اس جنگ میں ستر ہزار پاکستانی فوجی جوانو ں اور سیکو رٹی اہلکاروں نے اپنی جانیں قربان کیں ہیں ‘125بلین ڈالر پاکستان کو نقصان ہو اہے عالمی برداری کوسمجھنا ہو گا کہ پاکستانی قوم دہشت گردنہیں بلکہ دہشت گردی کا شکا رہے ‘عالمی برداری کو واضح کردینا چاہتے ہیں کہ پاکستا ن پاک بھارت مذاکرات اوردہشت گردی کے خاتمہ کیلئے کسی بھی صورت پیچھے ہٹے گا۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن جب بھی سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے بھارت اہم ایشو پر پردہ ڈال کر رائے فرار اختیار کر لیتا ہے بھارت کو سنجیدگی سے کشمیر کا ایشو ایجنڈے پر لانا ہو گا کیونکہ 20کروڑ پاکستانیو ں کے دل کشمیر ی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکمران بڑی بھڑکیں لگا کر امریکہ ثبوت لے کر گئے تھے کہ بھارت پاکستا ن میں دہشت گردی میں ملو ث ہے اس ایشو پر بھی آگے بڑھنا ہو گا ۔

انہو ں نے کہا کہ پاکستا ن کی طرف مولا نا مسعود اظہر کو تعویل میں لیا جانا اہم اقدام ہے ‘ پاکستانی قوم دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے متحد ہے ‘ پاکستانی قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔بھارت کو خطے میں پائیدار امن کیلئے اپنا رول ادا کرنا ہو گا جب بھی پاکستان سنجیدگی سے آگے بڑھتا ہے تو بھارت مذاکرات سے رائے فرار اختیار کر لیتا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ پاکستانی قوم دلیراور بہادر ہے جس نے پاکستان بننے میں اور دہشت گردی کی جنگ میں بے پنا ہ قربانیا ں دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :