سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریضوں کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

مریضوں کو پرائیویٹ طور پر ہزاروں روپے خرچ کر کے ایم آر آئی کروانی پڑتی ہے ، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کا شدید احتجاج

جمعرات 14 جنوری 2016 20:47

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 جنوری۔2016ء) صوبائی دارلحکومت میں واقع سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی کی سہولت نہ ہونے کے باعث مریضوں کے لواحقین دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہو گئے ، ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو پرائیویٹ طور پر ہزاروں روپے خرچ کر کے ایم آر آئی کروانی پڑتی ہے جس کے خلاف لواحقین نے شدید احتجاج کیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سروسز ہسپتال میں ایم آر آئی مشین موجود نہیں اور اسی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کو مفت ایم آر آئی کی بجائے پرائیویٹ لیب سے ہزاروں روپے خرچ کر کے اپنی ایم آر آئی کروانی پڑتی ہے ۔

سروسز ہسپتال زیر علاج مریضوں کے لواحقین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم غریب لوگ اپنے مریض کا علاج کروانے سرکاری ہسپتالوں میں دھکے کھاتے ہیں مگر اس کے باوجود ہسپتالوں میں سہولیات کے فقدان کے باعث ہم دربدر کے ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں ۔ اس حوالے سے جب سروسز ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے پی ایس او سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اپنا موقف دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میرے پاس اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں اور نہ میں اس کا جواب دینے کا پابند ہوں اس کا جواب سپرنٹنڈنٹ ہی دے سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :