اسلام آباد اورلاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں شدید دھند

حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے ٹریفک کیلئے بند‘ مسافردھند کے باعث دوران سفر تیز رفتاری سے گریزکریں،ترجمان موٹروے پولیس

جمعرات 14 جنوری 2016 20:54

لاہور/اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) اسلام آباد اور لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند چھاگئی، حد نگاہ صفر ہونے پر لاہور سے اسلام آباد تک موٹروے کو ٹریفک کیلئے بندکردیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق لاہور اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں سمیت پنجاب بھر کے میدانی علاقوں میں شدید دھندچھا گئی۔ترجمان موٹروے کی ہدایت کے مطابق مسافر دھند کے باعث دوران سفر تیز رفتاری سے گریزکریں، شہریوں سے درخواست ہے کہ غیر ضروری سفرسے بھی گریزکریں۔موٹروے پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ڈرائیور سفر کے دوران فوگ لائٹس کا بھی استعمال کریں اور کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں130 پر رابطہ کریں۔