’’باتیں ،باتیں اورصرف باتیں ‘‘ عمران خان کا سیاسی منشور ہے،زعیم قادری
پنجاب حکومت کے ترجمان کا چوہدری پرویزالہی کے بیان پر تبصرہ
جمعرات 14 جنوری 2016 20:56
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پنجاب حکومت کے ترجمان سید زعیم حسین قادری نے کہا ہے کہ بے جا تنقید اور الزام تراشی عمران خان کا وطیرہ بن چکا ہے -عمران خان کی سیاست مخالفین پر تنقید تک محدود ہو کر رہ گئی ہے -عوام نے دھرنا پارٹی کی لیڈر شپ کی طرز سیاست کو مسترد کر دیا--عمران خان اور پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے سید زعیم حسین قادری کہا کہ باشعور عوام عمران خان کی لچھے دار گفتگو کا کوئی اثر نہیں لیتے-باتیں ،باتیں اورصرف باتیں یہی عمران خان کا سیاسی منشور ہے-عوام کام کرنے والوں اور باتیں بنانے والوں میں فرق خوب جانتے ہیں -پنجاب پولیس پر تنقید کرنے والے کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں پولیس کی مداخلت دیکھ چکے ہیں-اورنج لائن میٹرو ٹرین پر تنقید کر کے عمران خان سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں-قبل ازیں سید زعیم حسین قادری نے پرویز الہی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ پرویز الہی دور کے منصوبے کرپشن ،گھپلوں اور اقربا پروری سے بھر پور تھے-وہ اپنی مردہ سیاست چمکانے کی کوشش کر رہے ہیں ان کی سیاست ختم ہو چکی ہے-رنگ روڈ کا منصوبہ بھی پرویز الہی حکومت کی بد انتظامی اور اقربا پروری کا شکار تھا-چوہدری برادران کے دور میں میرٹ کا بری طرح قتل عام کیا گیا-ترجمان پنجاب حکومت نے مزید کہا کہ پنجاب حکومت کی شفافیت کی گواہی غیر ملکی ادارے بھی دیتے ہیں-شفافیت اور گڈ گورننس مسلم لیگ (ن) کی حکومت کا طرہ امتیاز ہے -انہوں نے مزیدکہا کہ شہباز شریف کی موجودگی میں میرٹ کی خلاف ورزی ممکن ہی نہیں ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یوکرین کے لیے 61 بلین ڈالر کی امریکی امداد
-
بہترین حکمت عملی کے بغیر معاشی ترقی و خوشحالی ناممکن ،خوشحالی کیلئے مائیکرو اکنامک استحکام ضروری ہے،سابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر
-
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف لارجر بینچ کیلئے دائر درخواست منظور
-
سوات یونیورسٹی میں خود کو فوجی افسر ظاہر کرنے والا شخص ساتھیوں سمیت گرفتار
-
عمران خان کا جیل سے باہر آنا ڈیل کے تحت ہی ہو سکتا ہے،حامد خان
-
لکی مروت میں شادی کی محفلِ موسیقی میں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے
-
وزیراعظم شہباز شریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
مولانا فضل الرحمان نے ٹاپ گیئر لگایا ہوا ہے، عوام صرف 2 مہینے انتظار کریں، شیخ رشید
-
سی ویو کے ساحل پر نوجوان کی مبینہ خودکشی کا ڈراپ سین ،نوجوان گھر واپس پہنچ گیا
-
سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کو واپس لاہور ہائیکورٹ بھیجنے کی سفارش
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.