وزیراعلیٰ شہبازشریف کا آتشزدگی سے ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس

آتشزدگی کے واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، وزیراعلیٰ کی متعلقہ حکام کو ہدایت

جمعرات 14 جنوری 2016 21:52

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لوہاری گیٹ کے علاقے میں گھر میں آتشزدگی کے باعث ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے افسوسناک واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی خاندان کے 6 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر مجھے دلی افسوس ہوا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ واقعہ کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے ۔

متعلقہ عنوان :