200ارب روپے اورنج ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو عوام خوشحال ہوتی، حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں،قرضوں کا خمیازہ غریب عوام بھگت رہی ہے
پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی پریس کانفرنس
جمعرات 14 جنوری 2016 21:55
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا ہے کہ200ارب روپے اورنج ٹرین کی بجائے صحت، تعلیم اور بیروزگاری کے خاتمے پر خرچ کئے جاتے تو عوام خوشحال ہوتی،صوبہ ترقی کرتا لیکن بدقسمتی سے حکمران مفاد عامہ کی بجائے نقصان عامہ کی پالیسی پر گامزن ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چوبرجی چوک میں پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
محمودالرشید نے کہا کہ نانا کی دکان پر دادا کی فاتحہ۔۔۔مال مفت دل بے رحم۔۔۔ انہوں نے اورنج ٹرین منصوبے پر اپنے تحفظات بیان کرتے ہوئے کہا کہ منصوبے کیلئے160ارب کے قرضے20سال تک سود کے ساتھ عام کا خون چوستے رہیں گے،ہر شخص پر تقربنا سوا لاکھ روپے کا قرض ہوگا، مہنگے قرضے لینے والی تجربہ کار حکومت کی غلطی کا خمیازہ غریب عوام بھگتے گی۔(جاری ہے)
محموالرشید نے کہا کہ لکشمی چوک، جین مندر، لاہور ہوٹل، میکلوڈ روڈ اور چمڑہ منڈی سمیت دیگر تجارتی علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ہونے والے کروڑں روپے کے نقصان کا ازالہ کون کریگا،دیہاڑی دار طبقہ کہا ں جائیگا،جن گھرں کے چولہے ٹھندے ہونگے انکو روٹی کون دیگا،صرف جین مندر پر200خاندان بے گھر ہونگے۔
یہ کیسا منصوبہ ہے جس میں لاکھوں لوگوں کو جبری طور پربے گھر کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ منصوبہ مفاد عامہ نہیں نقصان عامہ کا ہے اور صرف مسلم لیگ ن فائدہ اٹھائے گی، عوام ہمیشہ کی طرح خسارے میں رہے گی۔ انہوں نے کہامنصوبہ ملکی اور غیر ملکی قوانین کے برعکس ہے۔25 کے قریب ثقافتی وتاریخی عمارتوں کو خطرہ لاحق ہے،گڈ گورننس کے تصور کو زبح کر دیا گیا،due procesessکو follow نہیں کیا گیا۔ محمودالرشید نے مزیدکہا کہ درخت بھی جاندار ہیں اورمیرے پنجاب کے درحتوں کو قتل کیا جا رہا ہے ،منصوبے کے باعث کٹنے والے درختوں سے ہوا میں کاربن ڈائی آکسائیڈ کی مقدار بڑھے گی،گنجان علاقوں میں کینسر، دمہ اور سانس کے امراض پھیلیں گے،مزارات اقلیتی عبادت گاہیں متاثر ہونگی،جس سے عالمی سطح پر بھی پاکستان کا امیج خراب ہوگا،منصوبہ پیلی ٹیکسی اور تندور کی طرح کم عمر اور نا پختہ ثابت ہوگا۔ اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ پنجاب حکومت عوام اور ان تاجروں کا ضرور سوچے جو اس سے متاثر ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے کم سے کم نقصان کیلئے اورنج ٹرین کا روٹ تبدیل کیا جائے اور متاثرین کو بروقت ادائیگی کی جائے۔مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.