لاہور کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیدیا

نئے مہمانوں کی آمد سے چڑیا گھر میں افریقی نسل کے شیروں کی تعداد 10ہوگئی

جمعرات 14 جنوری 2016 21:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء) لاہور کے چڑیا گھر میں افریقی شیرنی نے تین بچوں کو جنم دیدیا‘نئے مہمانوں کی آمد سیچڑیا گھر میں افریقی نسل کے شیروں کی تعداد 10ہوگئی ۔

(جاری ہے)

لاہور کے چڑیا گھر کی سیر پر آنے والے شائقین کیلئے خوشخبری ہے کہ افریقی نسل کی شیرنی نے جمعرات کو تین بچوں کو جنم دیا ہے جن میں دو مادہ اور ایک نر ہے، چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق تینوں بچے تندرست ہیں اور ان کی بہترین دیکھ بھال کی جارہی ہے ،ڈائریکٹر چڑیا گھر چودھری شفقت محمود کا کہنا ہے کہ بچوں کوآئندہ چند روز میں شائقین کیلئے رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :