خطے کے بعض ممالک خاص طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی داعش جنگجوؤں کی مدد کررہی ہے،افغان صوبہ ننگرہار کے پولیس چیف کا الزام

جمعرات 14 جنوری 2016 22:03

خطے کے بعض ممالک خاص طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی داعش جنگجوؤں کی مدد ..

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 جنوری۔2016ء ) افغان صوبہ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے الزام عائد کیا ہے کہ خطے کے بعض ممالک خاص طور پر پاکستان کی خفیہ ایجنسی داعش جنگجوؤں کی مدد کررہی ہے ۔

(جاری ہے)

افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگرہار کے پولیس چیف فضل احمد شیرزاد نے جلال آبادمیں پاکستانی سفارتخانے پر حملے کا ذکر کرتے ہوئے الزام لگایا کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسی داعش جنگجوؤں کی مدد کررہی ہے ۔

انکا کہنا تھاکہ سیکورٹی فورسز نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔داعش جنگجوؤں کو خطے کے بعض ممالک خاص طور پر پاکستان کی حمایت حاصل ہے تاہم افغان فورسز پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی تحقیقات کررہی ہیں۔ننگرہار پولیس چیف کا حالیہ بیان داعش کی جانب سے گزشتہ روزجلال آباد میں پاکستانی قونصل خانے پر حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد سامنے آیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :