اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر اجلاس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 11:18

اسلام آباد : وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت پاک چائنہ اقتصادی راہداری ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : پاک چین اقتصادی راہداری پر وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس طلب کیا گیا ہے جس کے لیے سیاسی رہنماؤں نے وزیر اعظم ہاؤس پہنچنا شروع کر دیا ہے۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کے سینئیر رہنما شاہ محمود قریشی اور وزیراعلٰی خیبر پختونخوا پرویزخٹک پی ٹی آئی کی نمائندگی کریں گے۔

(جاری ہے)

جبکہ دیگر رہنماؤں میں مولانا فضل الرحمان ، محمود خان اچکزئی سمیت دیگر شامل ہیں، اجلاس میں اقتصادی راہداری منصوبے پر مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے سامنے آئے اعتراضات کو آج کے اجلاس میں وزیراعظم نواز شریف پارلیمانی لیڈرز سُنیں گے۔

اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو اقتصادی راہداری پر ان کے تحفظات دور کرانے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔اجلاس کے دوران سیاسی جماعتوں کے رہنمائوں کو پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے روٹ اور دیگر تفصیلات پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔