کوئٹہ گلیڈئیٹر کا جیسن ہولڈر کی جگہ پریرا اور جیڈ ڈیرن بیک سے معاہدہ

جمعہ 15 جنوری 2016 11:35

کوئٹہ گلیڈئیٹر کا جیسن ہولڈر کی جگہ پریرا اور جیڈ ڈیرن بیک سے معاہدہ

کوئٹہ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری- 2016ء) پی ایس ایل ٹیم کوئٹہ گلیڈیئٹرز نے ویسٹ انڈین کرکٹر جیسن ہولڈر کی جگہ سری لنکا کے تھیسارا پریرا اور انگلینڈ کے جیڈ ڈیرن بیک سے معاہدہ کرلیا ہے ۔ ٹیم کوئٹہ کی انتظامیہ نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی جگہ 2 کرکٹرز سے معاہدہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ٹیم کی پہلی چوائس سری لنکا کے تھیشارا پریرا ہیں تاہم پریرا پی ایس ایل کے تمام میچز کیلئے دستیاب نہیں ہونگے ، وہ ابتدائی 4 روز اور آخری 6 روز کیلئے ٹیم کو جوائن کرینگے ۔ ان کا خلا انگلینڈ کے جیڈ ڈیرن بیک سے پورا کیا جائے گا جن سے کوئٹہ گلیڈی ایئٹرز کی انتظامیہ نے معاہدہ کیا ہے ۔ جیسن ہولڈر ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ سے این او سی نہ ملنے کی وجہ سے ایونٹ سے دستبردار ہوئے ہیں ۔