پانچویں بگ بیش ٹی ٹونٹی لیگ میں کل دو میچ کھیلے جائینگے
جمعہ 15 جنوری 2016 11:56
سڈنی ۔ 15 جنوری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 جنوری۔2016ء) بگ بیش ٹی ٹونٹی کرکٹ لیگ کے پانچویں ایڈیشن میں کل ہفتہ کو دو میچ کھیلے جائینگے۔ اس سلسلے میں کل کھیلے جانے والا پہلا میچ سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز کی ٹیموں کے درمیان سڈنی میں کھیلا جائیگا، میچ ڈے اینڈ نائٹ ہوگا اور پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر بارہ بجکر دس منٹ پر شروع ہوگا۔
اسی روز دوسرا میچ پرتھ سکارچرز اور میلبورن سٹارز کی ٹیموں کے درمیان پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے ڈومیسٹک ایونٹ بگ بیش لیگ کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ پرتھ سکارچرز کی ٹیم ٹائٹلز کی ہیٹرک مکمل کرنے کیلئے کوشاں ہے اسے مسلسل دو بار ٹائٹلز جیتنے کا اعزاز حاصل ہے۔ 24 جنوری تک جاری رہنے والے ایونٹ میں آسٹریلیا کی 8 ٹیمیں جن میں پرتھ سکارچرز، سڈنی تھنڈر، سڈنی سکسرز، ایڈیلیڈ سٹرائیکرز، میلبورن سٹارز، برسبین ہیٹ، میلبورن رینی گیڈز اور ہوبارٹ ہریکنز شامل ہیں ٹائٹلز کے حصول کیلئے پنجہ آزمائی کر رہی ہیں اور ان کے درمیان فائنل سمیت مجموعی طور پر 35 میچز کھیلے جائیں گے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
-
’یہ ایک شرمناک شکست ہے‘ ، رمیز راجہ کی پاکستان ٹیم پر تنقید
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
کیریئر کے شروع میں کی گئی غلطیاں نہ دہرانے کی ضمانت نہیں دے سکتا: محمد عامر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.