ہمیں بھارتی فلموں سے مقابلہ کرنے کے لئے بہترین سے بہترین کام کرنا ہو گا‘ مصطفی قریشی
جمعہ 15 جنوری 2016 12:09
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار مصطفی قریشی نے کہاہے کہ پاکستانی فلم انڈسٹری کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے ، بھارتی حکومت اپنی فلم انڈسٹری کو سپورٹ کر رہی ہے اور اسی وجہ سے ان کی فلمیں انٹرنیشنل مارکیٹ میں ریلیز ہوتی ہیں جبکہ ہماری حکومت نے فلم انڈسٹری کو لاوارث چھوڑ رکھا ہے اور اس سے بڑھ کر بدقسمتی کیا ہو گی کہ ہماری ثقافت کا کوئی وزیر ہی نہیں ۔
” این این آئی“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فلم اور ڈرامہ کسی بھی ملک کی ثقافت کے عکاس ہوتے ہیں اور ہمیں اپنی ثقافت کو مضبوط بنانے کے لئے اپنی فلموں کو مقامی مارکیٹ کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں بھی متعارف کرانا چاہیے ۔(جاری ہے)
مصطفی قریشی نے کہاکہ یہ بات بڑی خوش آئند ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسروں نے ہمت کر کے فلمیں بنائیں جس کے بڑے مثبت نتائج آرہے ہیں ۔
پاکستان فلم انڈسٹری ایک حد تک زوالی کا شکار ہے مگر اس کا مقصد یہ نہیں کہ ہماری فلم انڈسٹری ختم ہو چکی ہے ۔فلم انڈسٹری کی بہتری کے لئے دوبارہ سے سینئر ہدایتکاروں ، رائٹروں اور اداکاروں کو اپنی اپنی بساط کے مطابق کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ہم نے اپنی فلم انڈسٹری کی بحالی کے حوالے سے بے حد کوششیں کی مگر افسوس ہمیں میٹنگیں کر کے ٹرخا ریاجاتا تھا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ مستقبل میں اچھی فلمیں ریلیز ہونے والی ہیں اور ہمیں بھارتی فلموں سے مقابلہ کرنے کے لئے بہترین سے بہترین کام کرنا ہو گا ۔ مصطفی قریشی نے سینما مالکان سے اپیل کی کہ وہ اپنے سینما گھروں میں بے شک بھارتی فلموں کی نمائش کریں مگر اس کے ساتھ ان کی پہلی ترجیح پاکستانی فلمیں ہونی چاہیے تاکہ مقابلے بازی کی اچھی فضاء پیدا ہو سکے ۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
خاندانی رسم و رواج سے جڑی رومینٹک کامیڈی فلم پوپے کی ویڈینگ
-
ایک اوربھارتی اداکارہ کی نجی ویڈیوز اور تصاویر لیک
-
’انڈسٹری کا بڑا حصہ مجھے تسلیم نہیں کرتا‘ آغا علی ایوارڈ شوز کو لیکرپھٹ پڑے
-
جسٹن بیبر اور ہیلی بیبر کے ہاں شادی کے 6 سال بعد بچے کی آمد متوقع
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی سالگرہ11 مئی کو منائی جائے گی
-
انڈین ویب سیریز ’’ہیرا منڈی‘‘ نے نیٹ فلکس پر ریکارڈ قائم کردیا
-
اداکارہ شگفتہ اعجاز نے دوسری محبت اور دوسری شادی پر لب کشائی کردی
-
کان کے پیچھے کالا ٹیکا، عالیہ بھٹ نظر بد سے ڈرنے لگیں
-
اداکارہ سوناکشی سنہا میں بھی شادی کی امنگ جاگ اٹھی
-
پاکستان کے معروف فنکارو مزاح نگارفاروق قیصرالمعروف انکل سرگم کی تیسری برسی 14 مئی کو منائی جائے گی
-
فیصل قریشی اہلیہ کے اسٹائلسٹ بن گئے، مداحوں کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.