اداکار مختار چن نے معقول معاوضہ ملنے کے باوجود ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے سے معذرت کرلی

جمعہ 15 جنوری 2016 12:19

اداکار مختار چن نے معقول معاوضہ ملنے کے باوجود ملتان میں اسٹیج ڈرامہ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) اداکار مختار چن نے معقول معاوضہ ملنے کے باوجود ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے سے معذرت کرلی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکار مختار چن کو ملتان سے تعلق رکھنے والے پروڈیوسر ہمایوں سعید نے ملتان میں اپنے اسٹیج ڈرامہ میں کام کرنے کے لئے معقول معاوضے کی پیشکش کی تھی مگر مختار چن نے شالیمار تھیٹر لاہور میں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ کرنے کوترجیح دی ۔

اس حوالے سے مختار چن کا کہنا ہے کہ مجھے شالیمار تھیٹر کے چیئرمین ملک طارق ،رائٹر و ڈائریکٹر ڈاکٹر اجمل ملک کی محبت نے گرفتار کر رکھا ہے اور اسی وجہ سے میں نے ملتان میں اسٹیج ڈرامہ کرنے سے معذرت کی ۔ انہوں نے کہاکہ میرے نزدیک دولت سب کچھ نہیں جنہو ں نے مجھے عزت دی میں انکی محبتوں کا قرض دار ہوں ۔

متعلقہ عنوان :