اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے، سرتاج عزیز

جمعہ 15 جنوری 2016 12:24

اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ..

اسلام آ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی سرگرمیوں کیلئے ہے جس سے 10 ہزارمیگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں آئے گی، اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی واقع ہوگی اور اس سے خطے کے لوگ بھی قریب آئیں گے ،اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے منصوبے سے جڑے چینی ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، ان کی سیکیورٹی کے لئے الگ فورس بنائی گئی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز یہاں منعقدہ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا سرتاج عزیز نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری معاشی دولت ہے جب کہ سیاسی عزم سے اس کے مخالفین کو شکست دیں گے ،منصوبہ کی تکمیل خطے میں انقلاب کا باعث بنے گی ،منصوبے کاآغاز تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاق رائے سے ہوا ،وفاق ،صوبوں اورسیاسی جماعتوں کے منصوبے سے متعلق اختلافات ختم کرنے کی کوشش جاری ہے جلد درپیش چیلجز پر قابو پا لیں گے ، خطے میں سکیورٹی بارے امریکی صدر کی پیش گوئیاں درست نہیں انہوں نے اپنے خطاب میں محض اپنے خدشات کا اظہار کیا ،پاکستان دہشت گردوں کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کر رہا ہے ، موثر حکمت عملی سے ملک میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں نمایا کمی آئی ہے ، آئندہ آنے والے سالوں میں پاکستان میں مزید استحکام آئے گا ، ملک میں امن کی بحالی کے لیے کوشاں ہیں خواہش ہے افغانستان میں بھی امن اور وہاں بھی استحکام آئے ،مشیرخارجہ نے کہا کہ دنیامیں کسی بھی خطے میں مسلسل عدم استحکام دہشت گردی کے فروغ کا باعث بنتا ہے ،انہوں نے کہا کہ پاک چین راہداری منصوبے معاشی منصوبہ ہے اس سے خطے میں معاشی انقلاب برپا ہو گا اور یہ پاک چین اور دیگر ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا ، منصوبے کے آغاز سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع مہیاہوں گے جس سے ملک کے ہر گاؤں میں خوشحالی کا آغاز ہو گا اور پاکستان ترقی کی منازل طے کرے گا،منصوبے سے ملک میں بجلی بحران کا خاتمہ ہوگا اور ملک کے انفرسٹرکچر میں بہتری آئی گی ،انہوں نے کہا کہ منصوبے کا آغاز تمام صوبے اور جماعتوں کے مابین اتفاق رائے سے شروع ہو ا ہے یہ صرف سامان کی رسد کے لیے نہیں بلکہ دونوں ممالک کے لوگوں کو آپس میں ملانے کے لیے اہمیت کا حامل ہے ،منصوبے کا مطلب دونوں ممالک کے درمیان تعاون ہے اور یہ پاک چین اور دیگر ممالک کو ایک دوسرے سے منسلک کرے گا سرتاج عزیز نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبہ معاشی سرگرمیوں کیلئے ہے جس سے 10 ہزارمیگا واٹ بجلی بھی سسٹم میں آئے گی، اقتصادی راہداری سے خطے میں غربت میں کمی واقع ہوگی اور اس سے خطے کے لوگ بھی قریب آئیں گے۔

(جاری ہے)

اقتصادی راہداری پرکام کرنے والے چینی کارکنوں کی سکیورٹی اولین ترجیح ہے منصوبے سے جڑے چینی ورکرز کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے، ان کی سیکیورٹی کے لئے الگ فورس بنائی گئی ہے ،پاک چین اقتصادی راہداری معاشی دولت ہے جب کہ سیاسی عزم سے اس کے مخالفین کو شکست دیں گے۔

متعلقہ عنوان :