سپر ماڈل کی تیاریاں دھری کی دھری ،نااُمید ہی لوٹنا پڑا

ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت نہ ہو سکی

جمعہ 15 جنوری 2016 12:24

سپر ماڈل کی تیاریاں دھری کی دھری ،نااُمید ہی لوٹنا پڑا

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) سندھ ہائی کورٹ نے ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی۔جمعہ کے روزسندھ ہائی کورٹ میں سپر ماڈل گرل ایان علی کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔

(جاری ہے)

ایان علی سماعت کے موقع پر عدالت پہنچ گئیں،ہائی کورٹ کے سینئر وکیل اختر علی محمود کے انتقال کے باعث سندھ ہائی کورٹ میں تمام مقدمات کی سماعت ملتوی ہو گئی۔

عدالت نے ایان علی کی درخواست کی سماعت 8 فروری تک ملتوی کر دی۔ سپر ماڈل ایان علی جو آس لگا کر آئی تھیں وہ آج بھی پوری نہ ہو سکی،گلابی کوٹ،گلابی شوز،ہاتھ میں موبائل،براؤن پینٹ اور میچنگ بیگ۔۔ایان علی کی یہ تیاری دھری کی دھری رہ گئی اورسپر ماڈل کو نا امید ہی لوٹنا پڑا۔