کرکٹ کے جنون کے باعث میڈیسن کا شعبہ چھوڑ دیا ، عماد وسیم

جمعہ 15 جنوری 2016 12:26

کرکٹ کے جنون کے باعث میڈیسن کا شعبہ چھوڑ دیا ، عماد وسیم

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر عماد وسیم نے کہ ہے کہ میڈیسن کو بطور کیریئر اپنانے جارہا تھا یونیورسٹی میں میرا ایڈمیشن بھی منظور کرلیا گیا تھا مگر میں نے ایڈمیشن نہیں لیا کیونکہ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا ۔ آکلینڈ میں میچ سے قبل اپنے ایک انٹرویو میں عماد وسیم نے کہا کہ کچھ وقت تک میں محسوس کرتا تھا کہ مجھے موقع نہیں ملے گا لیکن دل کہتا تھا کہ میرا انتخاب ہو جائے گا۔

تاہم بہت ہی کم لوگ اس بات سے واقف ہیں محدود اوورز کے چند میچوں میں پاکستان کیلئے قابل قدر کارکردگی دکھا کر سلیکٹرز اور ٹیم مینجمنٹ کے اعتماد کو درست ثابت کرنے والے اس نوجوان نے 2007 میں کرکٹ کے میدانوں سے یکسر مختلف شعبے میں جانے کا تقریباً فیصلہ کر لیا تھااور بالآخر کرکٹ کیلئے ان کی لگن اور عزم رنگ لے لایا اور انہیں پاکستان کی ہری جرسی پہننے کا اعزاز حاصل ہوا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اگر آٹھ سال قبل میڈیشن کی ڈگری لینے کا فیصلہ ترک نہ کیا ہوتا تو آج وہ یقیناً کسی ہسپتال میں مریضوں کے علاج معالجے میں مصروف ہوتا ۔انہوں نے بتایا کہ میڈیسن کرنے جا رہا تھا، یونیورسٹی میں میرا ایڈمیشن منظور کر لیا گیا تھا لیکن میں نے ایڈمیشن نہیں لیا کیونکہ میں کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا۔عماد کا کہنا تھا کہ اگر کامیاب بننا ہو تو پھر ہمیں اس کھیل کو اپنا سو فیصد وقت دینا ہوتا ہے لہٰذا میں نے پڑھائی پر کرکٹ کو ترجیح دی۔

آل راوٴنڈر نے 2006 اور 2008 انڈر 19 ورلڈ کپ مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پھر انہوں نے انگلینڈ اور آئرلینڈ میں چھ سیزن لیگ کرکٹ کھیلی لیکن 2015 ان کیلئے کامیابیوں کا سال ثابت ہوا جہاں انہیں پاکستان ٹیم میں شامل کر لیا گیا۔انہوں نے کہا کہ یہ ایک انتہائی بہترین لمحہ تھا، میں ان احساسات کو بیان نہیں کر سکتا، ایسا محسوس ہوتا تھا کہ جیسے میرا خواب پورا ہو گیا، میں انتہائی خوش قسمت ہوں کہ مجھے اپنے ملک کیلئے کھیلنے کا موقع ملا۔

'میں جانتا تھا کہ جب میرا انتخاب ہو گا تو مجھے کارکردگی دکھانا ہو گی، ٹیم میں جگہ برقرار رکھنے کیلئے مجھے کارکردگی دکھانا تھی۔ میں نے ہمیشہ سے یہی سوچا تھا حتیٰ کہ انجری کا شکار ہونے کے بعد بھی میرے دماغ میں کبھی کوئی منفی خیالات نہیں آئے

متعلقہ عنوان :