پہلا ٹی ٹونٹی ، آفرید ی نے محمد عامر کو یقینی وکٹ سے محروم کروا دیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 جنوری 2016 13:04

پہلا ٹی ٹونٹی ، آفرید ی نے محمد عامر کو یقینی وکٹ سے محروم کروا دیا

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری- 2016ء) قومی ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی نے پانچ سال بعد انٹر نیشنل کرکٹ میں واپسی کر نے والے فاسٹ باؤلر محمد عامر کی گیند پر کیچ چھوڑ دیا ۔

(جاری ہے)

آکلینڈ میں جاری میچ کے چوتھے اوور میں نیوزی لینڈ کے کپتا ن کین ولیمسن نے محمد عامر کیخلاف جارحانہ شاٹ کھیلنے کی کوشش میں گیند ہوا میں چڑھا دی تاہم آفریدی نے ان کا آسان کیچ چھوڑ کر محمد عامر کو یقینی وکٹ سے محروم کر دیا ۔