سلمان خان نے دوگھنٹے کی میزبانی کے ڈھائی کروڑ مانگ لیے

سلمان خان رئیلٹی شو ”بگ باس 9“ میں میزبانی کے لیے بھی بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں

جمعہ 15 جنوری 2016 13:14

سلمان خان نے دوگھنٹے کی میزبانی کے ڈھائی کروڑ مانگ لیے

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان نے ایوارڈ شو کی تقریب میں صرف 2 گھنٹے کے لیے میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے ڈھائی کروڑ معاوضہ مانگ لیا۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ اداکار سلمان خان کا شمار بھارتی فلم نگری کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے اور کئی بلاک بسٹر فلموں میں اداکاری کے جوہر کھاچکے ہیں یہی وجہ ہے کہ فلم میں ان کا نام ہی کامیابی کا ضامن سمجھا جاتا ہے جب کہ سلو میاں فلم انڈسٹری میں سب سے زیادہ معاوضہ وصول کرنے والے اداکار وں میں سر فہرست ہیں اور فلموں کے منافع سے معاوضہ وصول کرتے ہیں تاہم اب سلو میاں نے ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض سر انجام دینے کے لیے بھاری معاوضہ طلب کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی جگہ ایوارڈ شو کی میزبانی کے فرائض کے لیے سلمان خان کو پیشکش کی گئی ہے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے 2 گھنٹے کا معاوضہ ڈھائی کروڑ طلب کرلیا ہے جس کے لیے تقریب کی انتظامیہ نے کچھ دن کی مہلت مانگ لی ہے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ اداکار سلمان خان رئیلٹی شو ”بگ باس 9“ میں میزبانی کے لیے بھی بھاری معاوضہ وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :