Live Updates

لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان ،سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،شیخ رشید،نجم سیٹھی،میاں منشائ،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف سمیت چوسٹھ سیاست دانوں اور معروف شخصیات کے بیرون ملک اثاثے واپس لانے اور ان سے بیان حلفی طلب کرنے کی درخواست پرسماعت بغیر کاروائی کے ملتوی کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2016 14:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس خالد محمود خان نے کیس کی سماعت کرنا تھی تاہم بجلی کے بریک ڈاون کے باعث فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کی جا سکی ۔بجلی کے بریک ڈاون کے باعث پرانے مقدمات کی سماعت شدید متاثر ہوئی جبکہ عدالتی اوقات کار ختم ہونے کی بناءپر اس مقدمے کی سماعت بھی نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار بئیرسٹر جاوید اقبال جعفری نے موقف اختیار کر رکھا ہے کہ نواز شریف،شہباز شریف،پرویز الہی ،چوہدری شجاعت حسین،عمران خان، سردار ایاز صادق،اسحاق ڈار،جاوید ہاشمی،فاروق ستار،نجم سیٹھی،میاں منشائ،عاصمہ جہانگیر،خواجہ شریف ،حمزہ شہباز شریف ،شاہد خاقان عباسی،رانا تنویر اور شیخ رشید نے چار سو ارب ڈالر غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقل کئے اور قومی خزانے کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

نواز شریف کے صاحبزادوں نے برطانیہ میں ایک سو انچاس جائیدادیں خریدیں جبکہ درخواست میں فریق بنائے گئے تمام سیاستدانوں نے بیرون ملک اثاثے بنا کر ملک کو کنگال کیا۔ درخواست میں بنائے گئے فریقین بیرون ملک دولت کی منتقلی سے انکاری ہیں لہذا ان سے دولت بیرون ملک منتقل نہ کرنے کے حوالے سے بیان حلفی طلب کیا جائے۔عدالت نے کیس کی مزید کاروائی تین فروری تک ملتوی کر دی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات