لاہور ہائیکورٹ نےتین بچے باپ سے لے کر ماں کے حوالے کرتے ہوئے حبس بیجا کی درخواست نمٹا دیا۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2016 14:09

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار شازیہ بی بی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسکے سابق خاوند افتخار نے دوسری شادی کر لی ہے مگر اس کے باوجود بچے اس کے سپرد نہیں کئے جا رہے۔خاتون نے کہا کہ چھوٹے بچوں کو ماں سے دور کیا جاناقوانین کی خلاف ورزی ہے لہذاس کی بچے بازیاب کرانے کا حکم دیا جائے۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر بیلف نے گلفام,,ابرار اور حفصہ کو بازیاب کرا کے عدالت کے روبرو پیش کی۔جس پر عدالت نے بچوں کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔عدالت نے بچی حوالگی کے لئے دائر حبس بیجا کی درخواست نمٹا دی۔عدالت نے ہدائت کی ہے کہ اگر باپ اپنی بچے واپس لینا چاہتا ہے تو گارڈین عدالت سے رجوع کر سکتا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد بچے ماں کی بجائے باپ کے ہمراہ جانے پر اصراد کرتے دکھائی دئیے.

متعلقہ عنوان :