پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے خلاف عدالتی فیصلے آنے پر وکلاء یوم تشکر منا رہے ہیں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2016 14:11

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) پنجاب بار کونسل کی اپیل پر ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے خلاف عدالتی فیصلے آنے پر وکلاء یوم تشکر منا رہے ہیں۔یوم تشکر کی وجہ سے وکلاء نے عدالتوں کا بائیکاٹ کر رکھا ہے جس سے سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسکہ واقعہ کے مرکزی ملزم سابق ایس ایچ او شہزاد وڑائچ کے خلاف فیصلہ آنے پر پنجاب بار کونسل کی اپیل پر وکلاء یوم تشکر منا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

یوم تشکر کی وجہ سے وکلاء نے عدالتی کا جزوی بائیکاٹ کیا اور جنرل ہاوس کے اجلاس منعقد کئے۔لاہور کی سیشن،سول ،دہشت گردی اور احتساب عدالتوں کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ میں بھی وکلاء اہم اور فوری نوعیت کے مقدمات میں پیش ہوئے جبکہ عمومی مقدمات میں عدالتوں کا بائیکاٹ کیا۔وکلاء کے عدالتی بائیکاٹ کے باعث دور دراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ عدالتوں میں لائے جانے والے قیدیوں کو اگلے تاریخیں دے کر روانہ کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :