ملتان ، گرلز ڈگری کالج میں مسلح شخص کی فائرنگ، ایک طالبہ زخمی، 3 بے ہوش
جمعہ 15 جنوری 2016 14:16
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) ملتان کے گرلز ڈگری کالج میں مبینہ مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک طالبہ زخمی اور 3 بے ہوش ہو گئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز ملتان کے ممتاز آباد گرلز ڈگری کالج میں ایک مسلح شخص نے گھس کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک طالبہ معمولی زخمی اور 3 بے ہوش ہو گئیں۔
(جاری ہے)
زخمی ہونے والی لڑکی نے پولیس کو کال کر کے بتایا کہ کالج میں ایک مسلح شخص گھس آیا ہے اور فائرنگ کر کے کالج کے باتھ میں چھپا ہوا ہے جس کے بعد پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔
پولیس کی بھاری نفری نے کالج کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق طالبات کو طبی امداد دے کر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب سی پی او اظہر اکرام کا کہنا ہے کہ کالج میں فائرنگ کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔ سی پی او نے کہا کہ فائرنگ کی اطلاع دینے والی طالبہ نفسیاتی مریضہ ہے اور اس بات کی تصدیق طالبہ کے والد نے کی ہے۔ تاہم طالبہ کے ہاتھ پر چوٹ کیسے لگتی تحقیقات کر رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.