حکومت اور پی سی بی کی کوشش ہے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، نجم سیٹھی

جمعہ 15 جنوری 2016 14:16

حکومت اور پی سی بی کی کوشش ہے ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو، نجم ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس آئرلینڈ کی ٹیم دورہ پاکستان کے لیے راضی تھی، وزیراعظم نوازشریف نے بطور احتیاط انہیں بلانے سے منع کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوشش ہے کہ ملک میں جلد انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہو۔

(جاری ہے)

نجم سیٹھی نے بتایا کہ پی ایس ایل میں بتدریج ٹیموں کی تعداد آٹھ کریں گے۔ بھارتی کرکٹرز اپنے ملک کی لیگ کے سوا کہیں حصہ نہیں لے سکتے۔ان کا کہنا تھا شاہد آفریدی بہت سی باتیں کر جاتے ہیں جو انہیں نہیں کرنی چاہئیں، لیکن جرمانہ لگنے کے باوجود آفریدی برا نہیں مانتے،نجم سیٹھی نے کہا کہ بورڈ کی کوشش ہے کہ یاسر کو تین ماہ سے زیادہ سزا نہ ہو۔