پاکستان میں پہلی بار بغیر بیج کے کینوں کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ
کینوں کو بیرون ملک بھیجا جائیگا ،قیمت عام کینوں کی نسبت 5سے 7گنا زیادہ ہے
جمعہ 15 جنوری 2016 14:35
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ملک میں پہلی بار فیصل آباد کے ایوب ریسرچ سنٹر میں بغیر بیج کے کینوں کاشت کرنے کا کامیاب تجربہ کیا گیا ہے جسکی قیمت عام کینوں کے مقابلے میں تو زیادہ ہے لیکن اب انہیں بیرون ممالک بھیجا جائے گا۔ایوب ریسریچ سنٹر ملک کا واحد تحقیقاتی ادارہ جہاں سائنسدانوں نے کمال کر دکھایا اور بغیر بیج کے کینوں کی کامیاب کاشت کا تجربہ کیا ۔
بغیر بیج کے کینوں کی کامیاب کاشت کا تجربہ تو 2004ء میں کیا گیا تھا مگر بارہ سال بعد محنت کا سمر ملا اور خواب کوپایاں تکمیل تک پہنچا ہی دیا گیا ۔ عام کینوں میں 6سے 8بیج ہوتے ہیں لیکن اس اپنی طرز کے منفرد کینوں میں تو ایک بھی بیج نہیں جس کا عملی مظاہرہ بھی دکھایا گیا۔ اب اس کینوں کو بیرون ممالک بھیج کر معیشت کو بہتر کیا جائے گا۔(جاری ہے)
ابتدائی طور پر بغیر بیج کے کینوں کی کاشت سرگودھا ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور لیہ میں کی جا رہی ہے ، منفرد کینوں کو جاپان ، یورپ، فرانس اور کینیڈا میں درآمد کیا جائے گا جبکہ مانگ میں اضافے پر نئی کاشت میں تیزی لائی جائے گی ۔
منفرد کینوں کا ذائقہ بھی عام کینوں کی نسبت زیادہ مٹھاس رکھتا ہے لیکن کینوں کی قمیت مارکیٹ میں آنے والے عام کینوں کی نسبت 5سے 7گنا زیادہ ہے ۔صنعتی شہر کے نام سے بیرون ممالک میں تو فیصل آباد لوہا منوا چکا ہے ایسے میں سائنس دانوں کی یہ کاوش بھی غیر ملکیوں کو مرکز نگاہ بنائی رکھے گی جبکہ منفرد کینوں کا نام ایری رکھا گیا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
کل ہمارے یوم تاسیس پر پولیس کیک بھی اٹھا کر لے گئی تھی،بیر سٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.