ماسٹرزکر کٹ لیگ کیلئے پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا

جمعہ 15 جنوری 2016 14:36

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ماسٹرز کرکٹ لیگ کھیلنے کے لئے سات کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا۔ماسٹرز کرکٹ لیگ میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ نے سات کھلاڑیوں کو این او سی جاری کردیا۔

(جاری ہے)

بی سی بی حکام کے مطابق جن کھلاڑیوں کو این او سی جاری کیا گیا ہے ان میں رانا نوید الحسن ،محمد خلیل،سلیم الٰہی ، عمران فرحت، عبدالرزاق، یاسر حمید اور ہمایوں فرحت شامل ہیں۔ ساتوں کھلاڑیوں نے گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنی ریٹائرمنٹ کے حوالے سے آگاہ کر دیا تھا۔ماسٹر کرکٹ لیگ رواں ماہ دبئی میں کھیلی جائے گی۔ جس میں دنیا بھر سے ریٹائرڈ کرکٹرز شرکت کریں گے۔