کراچی : سندھ اسمبلی میں انوکھا بل منظور۔۔حکومت کسی بھی کیس کو ختم کروا سکیتی ہے، بل کا متن

اپوزیشن جماعتوں‌کا شدید احتجاج، بل کی منظوری کو سندھ حکومت کی بد دیانتی قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 14:47

کراچی : سندھ اسمبلی میں انوکھا بل منظور۔۔حکومت کسی بھی کیس کو ختم کروا ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا کی زیر صدارت سندھ اسمبلی کا اجلاس ہوا ۔ اجلاس میں وزیر پارلیمانی امور نثار کھوڑو نےسندھ کرمنل پراسیکیوشن سروس ترمیمی بل2015 اسمبلی میں پیش کیا۔ بل کا متن تھا کہ صوبائی حکومت انسداد دہشت گردی عدالت سمیت کسی بھی عدالت میں زیر سماعت مقدمات ختم کر سکتی ہے ، بل کے متن میں کہا گیا کہ مقدمہ ختم کرنے سے قبل عدالت سے اجازت لینا ضروری ہے۔

پبلک پراسیکیوٹر یا پراسیکیوٹر جنرل مقدمہ ختم کرنے سے متعلق رپورٹ عدالت میں جمع کروائے گا۔ بل میں مزید کہا گیا کہ حکومت کسی بھی ملزم کو رہا کر سکتی ہے ، خوصی طور پر جس مقدمے میں حکومت مدعی ہو وہ مقدمہ ختم کر کے ملزم پر عائد کئے گئے تمام الزامات واپس لے سکتی ہے۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی میں آج یہ بل منظور کر لیا گیا ہے ۔ دوسری جانب بل پیش ہوتے وقت اپوزیشن جماعتوں نے ایوان میں خاصی ہنگامہ آرائی کی ۔

سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن کا کہنا تھا کہ بل ایسے پیش اور منظور کیا گیا جیسے قرارداد ہوتی ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ اس بل کی منظوری کے پیچھے سندھ حکومت کی بد نیتی اور بد دیانتی پوشیدہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اپنی کرپشن چھُپانے کے لیے سندھ حکومت نے یہ بل منظور کروایا ہے،حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اختیار نہیں دینا چاہتی ۔ لیکن ہم سندھ حکومت کی یہ آمریت ہر حال میں روکیں گے۔ اپوزیشن لیڈر نے مزید کہا کہ حکومت اس بل کی منظوری کے بعد اپنی اجارہ داری چاہتی ہے، سندھ حکومت جھوٹے مقدمات کے ذریعے اپنا خوف بٹھانا چاہتی ہے۔

متعلقہ عنوان :