فائر ایمرجنسی ریسپانس کی استعدا کا ر بڑھانے کیلئے ریسکیو1122کے ضلعی افسران کی کانفرنس کا انعقاد

جمعہ 15 جنوری 2016 14:55

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمر جنسی سروس (ریسکیو 1122 )بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے فائر ایمرجنسی ریسپانس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے ریسکیو1122کے تمام ضلعی افسران کا اجلاس ریسکیو 1122 ہیڈکوارٹرز میں بلایاتاکہ باہمی مشاورت سے فائر ایمرجنسی ریسپانس کی منصوبہ بندی کی جا سکے ۔ریسکیو 1122 کے ڈویژنل ہیڈکوارٹر کے افسران نے آگ کے بڑے حادثات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی ۔

جن میں آگ کے ریسکیو آپریشن کے دوران پیش آنے والی مشکلات کو زیر بحث لاکر موثر حکمت عملی کے لیے سفارشات پیش کی گئیں۔ریسکیو1122ضلعی افسران کی کانفرنس کا باقاعدہ تلاوت کلام پاک سے شروع ہواجس میں ہیڈ آف آپریشنزایاز اسلم نے تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا جس کے بعد افتتاحی کلمات میں ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122بریگیڈئیر( ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے کانفرنس کے انعقادکامقصد اور اہمیت کا ذکر بڑے حادثات کا حوالہ دیتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایمرجنسی سروسز اکیڈمی کے ڈائریکٹر جنرل/ پرنسپل بریگیڈئیر( ر)امیر حمزہ کا تعارف تمام ضلعی افسران سے کرواتے ہوئے کہا کہ بریگیڈئیر صاحب کی ایمرجنسی سروسزاکیڈمی میں تعیناتی یقینا ایمرجنسی سروس کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ بریگیڈئیر صاحب پاک آرمی میں کام کرنے اورایمرجنسی/ ڈزاسٹر مینجمنٹ کے حوالے سے پڑھانے کا وسیع تجربہ بھی رکھتے ہیں۔

اجلاس کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے بریگیڈئیر امیر حمزہ نے بریگیڈ ئیر ارشد ضیاء اور ہیڈ کوارٹرز تمام افسران کا پرتپاک استقبال کرنے پر شکریہ ادا کیا اور انہو ں نے کہا کہ یہ بات میرے لیے باعث فخر ہے کہ ایمرجنسی سروس اور ریسکیو پروفیشنلزکا حصہ بنا ،انشاء اللہ ہم باہمی مشاورت سے ایمرجنسی مینجمنٹ کے نظام کو مزید مضبوط بنائیں گے ۔مزید برآں بریگیڈئیرامیر حمزہ ڈی جی ایمرجنسی سروسزاکیڈمی نے کہا کہ میری پوری کوشش ہے کہ ریسکیواکیڈمی میں ریسکیوپیشے کی ضرورت کوسامنے رکھتے ہوئے مرحلہ وار تربیتی کورسز کا انعقاد جلداز جلد کروایا جائے جس کا فائدہ ریسکیورز کو آپریشنزمیں ہواور وہ موثر طریقے سے جائے حادثہ پر اپنی خدمات سرانجام دے سکیں۔

انہوں نے فائرا یمرجنسی ریسپانس کو موثر بنانے کے لیے جدید طریقہ کا ر کو موجودہ فائر فائیٹنگ نظام میں شامل کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔افتتاحی تقریب کے بعد ڈویژنل ایمرجنسی افسران راوالپنڈی ڈاکٹر عبدالراحمن ،ڈویژنل ایمرجنسی آفیسرسرگودھامظہر شاہ ، ڈویژنل ایمرجنسی آ فیسر لاہورڈاکٹراحمدرضا ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ڈی جی خان ڈاکٹر ناطق، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر بہاولپور آصف رحیم ، ڈویژنل ایمرجنسی آفیسر ساہیوال ڈاکٹر خالد عبداللہ اورریجنل ایمرجنسی آفیسر(نارتھ) رفعت ضیاء نے اپنے ڈویژن میں ہونے والے آگ کے بڑے حاد ثات بشمول پی سی ہوٹل راولپنڈی ،کلاتھ مارکیٹ سرگودھا کے آگ سے سے نبرد آزما ہونے کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے پیش نظر سفارشات پیش کیں ،جبکہ ریجنل ایمرجنسی آفیسر ظفر شاہ صاحب نے حالیہ دوبئی میں بلند و بالا عمارت میں آگ بجھانے کی موثر حکمت عملی سے بھی روشناس کروایا ۔

تمام افسران نے فائیر فائیٹنگ بشمول کراچی پورٹ فائر سروس سعیدجدون فائر سیفٹی ایسوسی ایشن آف پاکستا ن وائس پریذڈنٹ غلام محمد ناز ، منشاء بٹ صدر آل پنجاب فائر ایسوسی ایشن ، سنئیر فائر آفیسر عابد حسین اور فائر سروس کے دیگر ماہرین سے تفصیلی بحث و مباثہ کے بعدفائر سروس کی استعدا د کا ر بڑھانے کے لیے ایکشن پلان کے لیے مشورہ تیا ر کیا ۔اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئیر(ر) ڈاکٹر ارشد ضیاء نے تمام آفسران کو تمام حادثات بالخصوص آگ کے واقعات پر بر وقت پیشہ ورانہ ریسپانس مہیا ء کرنے پر مبارک باد دی اور مزید ہدایات دیں کہ تمام ضلعی افسران اپنے متعلقہ ضلع میں عوام الناس کو میعاری ایمرجنسی سروس کی فراہمی کو یقینی بنائیں ۔