سلمان خان کی بہن کا شوہر دوسری شادی کی تیاریو ں اریوں میں مصروف

جمعہ 15 جنوری 2016 15:14

سلمان خان کی بہن کا شوہر دوسری شادی کی تیاریو ں اریوں میں مصروف

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) بولی ووڈ سپر سٹار سلمان خان کی راکھی سسٹر شویتا روہیرا کا شوہر اداکار پلکت سمراٹ آجکل اپنی گرل فرینڈاداکارہ یامی گوتم کی محبت میں گرفتار ہونے کے بعد شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ گزشتہ میڈیا رپورٹس کے مطابق پلکت نے سلمان خان کے سمجھانے بجھانے پر یامی گوتم سے کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

(جاری ہے)

تاہم حالیہ میڈیارپورٹس کے مطابق یامی اور پلکت صرف اپنی نئی آنے والی فلم ”صنم رے“ کی تشھیر کی وجہ سے ایک دوسرے سے دور ہوئے تھے۔واضح رہے حال ہی میں صحافیوں کی طرف سے ایک تقریب کے دوران جوڑی سے ان کے تعلقات کے متعلق سوالات کیے گئے تھے جس کے بعد سے دونوں ایک ساتھ میڈیا کے سامنے آنے سے گریزاں ہیں۔یاد رہے تاحال اداکار پلکت اور انکی پہلی بیوی شویتا روہیرا کے درمیان طلاق واقع نہیں ہوئی ہے

متعلقہ عنوان :