اوم پوری کی پاکستانی فلم کیلئے شوٹنگ جاری

جمعہ 15 جنوری 2016 15:31

اوم پوری کی پاکستانی فلم کیلئے شوٹنگ جاری

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) بھارتی اداکار اوم پوری نے اعتراف کیا ہے کہ بالی وڈ میں بننے والی فلمیں بھارتی معاشرے کی عکاسی نہیں کر رہیں۔ ایک انٹرویو میں اوم پوری کا کہنا تھا کہ بھارت میں عدم برداشت افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان‘ عامر خان‘ عرفان خان اور سیف علی خان سب مسلمان ہیں اور عوام ان سے پیار کرتے ہیں اور صرف مسلمان ہی ان کی فلمیں نہیں دیکھتے بلکہ ہندو بھی دیکھتے ہیں۔

اوم پوری نے پاکستان میں اپنی پہلی فلم سائن کی ہے۔ وہ ”ایکٹر ان لا“ میں مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جس کی ان دنوں شوٹنگ بھی جاری ہے۔اوم پوری چار بار پاکستان آ چکے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں۔ پاکستانی ڈرامے بھارت میں بھی لوگ دیکھتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :