اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیر اعظم نواز شریف کی سر براہی میں‌کمیٹی قائم

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 15:51

اسلام آباد : پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر وزیر اعظم نواز شریف کی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : اقتصادی راہدار ی منصوبوں پر عمل درآمد کا جائزہ لینے کے لیے اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کی سر براہی وزیر اعظم نواز شریف کریں گے۔ اس کمیٹی میں چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ شامل ہوں گے، جبکہ کمیٹی کا اجلاس ہر تین ماہ کے بعد منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبوں کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی کی تشکیل کا فیصلہ وزیراعظم نواز شریف کی زیرٍصدارت پاک چین اقتصادی راہداری سے متعلق آج ہونے والے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا۔

اجلاس میں سیاسی جماعتوں نے شرکت کر کے وزیر اعظم نواز شریف کو ان منصوبوں سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ جس کے بعد وزیراعظم نواز شریف نے تمام سیاسی رہنماؤں کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی۔