محمد عامر نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی 100وکٹیں مکمل کر لیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 15 جنوری 2016 15:56

محمد عامر نے انٹر نیشنل کرکٹ میں اپنی 100وکٹیں مکمل کر لیں

آکلینڈ (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری- 2016ء) نوجوان فاسٹ باؤلر محمد عامر نے قومی ٹیم میں واپسی کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی ٹونٹی میں اپنی انٹر نیشنل وکٹوں کی سنچری مکمل کرلی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق آکلینڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران سپاٹ فکسنگ کے الزام میں اپنی سزا کاٹ کر قومی ٹیم میں واپسی کرنے والے محمد عامر نے اپنے 4اوورز کے سپیل کی آخری گیند پر کیوی بلے باز میٹ ہنری کو ٹی ٹونٹی کپتان شاہد آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤ ٹ کرواکر اپنے انٹر نیشنل کیریئر کی 100وکٹیں مکمل کیں ۔ 23سالہ فاسٹ باؤلر اب تک ٹیسٹ میچز میں 51،ون ڈے میچز میں 25اور ٹی ٹونٹی میچز میں 24شکار کر چکے ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان نے نیوزی لینڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی میں 16رنز سے مات دی تھی ۔

متعلقہ عنوان :