پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند،جی ٹی روڈ اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر

جمعہ 15 جنوری 2016 16:24

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند نے ڈیرے ڈال لیے۔ جی ٹی روڈ اور موٹروے پر ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب کے میدانی علاقوں شیخوپورہ، پتوکی، ساہیوال، اوکاڑہ، چیچہ وطنی، قصور، میاں چنوں، خانیوال کو شدید دھند نے اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے ڈرائیورز کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

شدید دھند کے باعث نیشنل ہائی وے اور جی ٹی روڈ پر ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو رہی ہے۔ترجمان موٹروے پولیس نے شہریوں سے درخواست کی ہے کہ وہ غیرضروری سفر اور تیزرفتاری سے گریز کریں۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ڈرائیور موٹروے پر دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور کسی ایمرجنسی کی صورت میں ون تھری زیرو پر کال کریں۔

متعلقہ عنوان :