سینٹ اجلاس میں ماڈل ایان علی کی خوبصورتی کے چرچے

جمعہ 15 جنوری 2016 16:31

سینٹ اجلاس میں ماڈل ایان علی کی خوبصورتی کے چرچے

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) سینٹ اجلاس میں پہلے بھارتی اداکار ششمیتا سین اور اب ماڈل ایان علی کی خوبصورتی کے چرچے ہوئے۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینٹ رضا ربانی نے سینیٹر حمد اللہ سے مکالمہ کیا کہ آج کل آپ ماڈلز اور خواتین کی بہت باتیں کر رہے ہیں جس پر سینیٹر حمد اللہ نے جواب دیا کہ آج کل سینیٹر مشاہد اللہ خان کی صحبت میں بیٹھ رہا ہوں جس پر سینیٹر مشاہد اللہ خان کھڑے ہو گئے اور کہا کہ گزشتہ روز وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نے ان سے مصافحہ کرتے ہوئے پوچھا کہ کیا ششمیتا سین کو قرآن پاک آپ نے پڑھایا تھا۔

سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ میڈیا اس ماڈل کی چوری یا جرم پر توجہ نہیں دیتا بلکہ سارا دن اس کی خوبصورتی‘ لباس‘ چشموں اور بالوں کے سٹائل بتاتا رہتا ہے۔ سینیٹر حمد اللہ نے کہا کہ سیکیورٹی یا تو حکمرانوں کو یا خوبصورتی کو ملتی ہے خوبصورتی سے جلنے والی بات بالاخر اسلحہ لائسنس کے اجراء کے مطالبہ پر آکر رکی۔

متعلقہ عنوان :