عامر کی کرکٹ میں واپسی پر پاکستانی باؤلرز نے حوصلہ افزائی کی ، بھرپور ویلکم کیا گیا ، اینڈریو فرنینڈو

جمعہ 15 جنوری 2016 16:32

عامر کی کرکٹ میں واپسی پر پاکستانی باؤلرز نے حوصلہ افزائی کی ، بھرپور ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔15 جنوری۔2016ء) کرکٹ ویب سائٹ کے سری لنکن نمائندہ اینڈریو فیڈل فرنینڈو نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں بھرپور ’ویلکم‘کیا گیا۔

(جاری ہے)

ای ایس پی این کرک انفو پر شائع اپنی رپورٹ میں انہوں نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلرز ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے۔ انہوں نے لکھا کہ چوتھے اوورز میں محمد عامر کی بال کین ویلم سن کے بلے کی ٹاپ ایج پر لگ کر ہوا میں بلند ہو گئی۔ کپتان شاہد آفریدی کیوی بلے باز کین ویلم سن کا کیچ لینے کے لئے بڑی خوبصورتی سے گیند کے نیچے تو آئے تو آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے۔

متعلقہ عنوان :