چین کے فٹبال کلب گوانگ ژو ایورگرینڈ تاؤ باؤ نے حصص کے اجرا کے ذریعے 132ملین امریکی ڈالر کی رقم اکٹھی کی

جمعہ 15 جنوری 2016 16:43

چین کے فٹبال کلب گوانگ ژو ایورگرینڈ تاؤ باؤ نے حصص کے اجرا کے ذریعے ..

گوانگ ژو ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء)چین کے گوانگ ژو ایور گرینڈ تاؤ باؤ فٹبال کلب میں چین کے نیشنل اکیٹویٹیز ایکسچینج اور کاؤٹیشنز ( این ای ای کیو)مارکیٹ میں حصص جاری کر کے 869.36ملین یوآن( 132ملین امریکی ڈالر)کی رقم اکٹھی کی ہے ، یہ بات گذشتہ روز کلب کے اعلامیہ میں بتائی گئی ہے ،حصص کے اجراء سے قبل کلب کا ساٹھ فیصد ریئل سٹیٹ کمپنی ایور گرینڈ گروپ اور ساٹھ فیصد ای ۔

کامرس کے سب سے بڑے ادارے علی بابا کی ملکیت تھا ،ایور گرینڈ گروپ اب کلب کی طرف سے 21.734ملین کے حصص کے اجرا کے بعد 56.71فیصد اور علی بابا 37.81فیصد حصص کا مالک ہے ، کلب کو نومبر میں فہرست میں شامل کیا گیا اور اس میں فورا اپنی توسیع کے منصوبے کا اعلان کیا اور این ای ای کیو پر 66.2ملین تک کے حصص کے اجرا کے ذریعے 2.65بلین یوآن (402ملین امریکی ڈالر ) کی رقم اکٹھی کی ، شین ژین کے فورسی کے نیس انویسٹمنٹ کے زیر انتظام ایک فنڈ نے رقم اکٹھی کرنے میں 4.59ملین کے حصص خریدے اور اس طرح وہ 1.16فیصد کے ساتھ تیسرا سب سے بڑا حصص دار بن گیا ہے ۔

(جاری ہے)

گوانگ ژو ایور گرینڈ میں ملکی چینی سپر لیگ میں اپنا پانچواں مسلسل اعزاز حاصل کیا ہے اس کے علاوہ انہوں نے تین برسوں میں اپنی دوسری ایشیائی چیمپئین شپ جیتی ہے ۔ وہ گذشتہ دسمبر میں جاپان میں کھیلے جانیوالے فیفا کلب ورلڈ کپ میں چوتھے نمبر پر رہی ۔