Live Updates

اسلام آباد : تبدیلی آ سکتی ہے لیکن اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہو سکتی ۔ پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 17:02

اسلام آباد : تبدیلی آ سکتی ہے لیکن اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہو سکتی ۔ پی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان اپنی نیوز کانفرنس کے دوران بائیں ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی میں پہنی انگوٹھی گھُماتے رہے۔ جس پر صحافی سے رہا نہ گیا اور کپتان سے انگوٹھی سے متعلق سوال کیا۔ جس پر کپتان نے مُسکراتے ہوئے کہا کہ یہ وہ انگوٹھی نہیں ہے جو آپ سمجھ رہے ہیں۔

(جاری ہے)

صحافی نے پوچھا کہ خان صاحب کیا تبدیلی آ سکتی ہے۔ تو عمران خان نے نہایت خوشگوار موڈ میں صحافی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ تبدیلی آ تو سکتی ہے لیکن اتنی جلدی ہیٹرک نہیں ہو سکتی۔ واضح رہے کہ عمران خان میڈیا سے گفتگو کے دوران اس انگوٹھی کو مسلسل گھُماتے رہے جس کے باعث یہ انگوٹھی تمام صحافیوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات