Live Updates

اسلام آباد : عمران خان کی انگوٹھی سے متعلق نعیم الحق نے پردہ اُٹھا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 15 جنوری 2016 17:10

اسلام آباد : عمران خان کی انگوٹھی سے متعلق نعیم الحق نے پردہ اُٹھا دیا

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 15 جنوری 2016ء) : اسلام آباد میں پی ٹی آئی چئیر مین عمران خان کی ہونے والی نیوز کانفرنس میں کپتان کی بائیں ہاتھ کی چھوٹی اُنگلی میں پہنی انگوٹھی کے خوب چرچے رہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے جب ترجمان پی ٹی آئی نعیم الحق سے رابطہ کیا تو نعیم الحق نے عمران خان کی انگوٹھی کے راز سے پردہ اُٹھاتے ہوئے بتایا کہ عمران خان کو یہ انگوٹھی ایک بزرگ نے دی ہے ۔ نعیم الحق کا کہنا تھا کہ عمران خان کو یہ انگوٹھی ان کی حفاظت کے لیے دی گئی ہے اور یہی وجہ ہے کہ پارٹی چئیر مین اس کو پہنے رکھتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :