ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتار ی جاری

جمعہ 15 جنوری 2016 18:01

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین اور حیدر عباس رضوی کے ناقابل ضمانت وارنٹ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) انسداد دہشت گردی کی عدالت نے شرانگیز تقاریر کے الزام میں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کے قائد کی تقاریر میں سہولت کاری کے الزام میں ایم کیو ایم کے رہنما حیدر عباس رضوی کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے ۔ملزمان کے خلاف تھانہ نیو ٹاؤن میں مقدمہ درج ہے ۔حیدر عباس رضوی اس سے قبل مقدمات میں ضمانت پر ہیں ۔عدالت نے ملزمان کو 23جنوری تک گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔