تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے‘ڈی سی او لاہو ر

جمعہ 15 جنوری 2016 18:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء )ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ تجاوزات کے خاتمہ کے لیے تمام ٹاؤن میونسپل ایڈمنسٹریشنزپوری طرح متحرک ہیں اور تجاوزات کے خاتمہ کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے شہر میں کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے تمام ٹاؤنز کی انتظامیہ کوہدایت کی کہ شہر میں جہاں کہیں بھی تجاوزات نظر آئیں ان کا فوری طور پر خاتمہ کیا جائے ۔

تفصیل کے مطا بق نشترٹا ؤن انتظامیہ نے مین فیروز پور روڈ کاہنہ میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کروا یا۔علا مہ اقبال ٹا ؤن انتظامیہ نے ٹھو کر نیاز بیگ میں کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کو ختم کروا یا۔ ڈی سی او لاہور ڈی سی او لاہور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ شہر سے تجاوزات کے خاتمے تک کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔