محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر حوصلہ افزائی کی گئی ٗ اینڈریو فیڈل فرنینڈو

جمعہ 15 جنوری 2016 18:21

محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر حوصلہ افزائی کی گئی ٗ اینڈریو ..

آکلینڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 جنوری۔2016ء) ای ایس پی این کرک انفو کے سری لنکن نمائندہ اینڈریو فیڈل فرنینڈو نے کہا ہے کہ پاکستانی فاسٹ باؤلر محمد عامر کی بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں بھرپور ’ویلکم‘کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ای ایس پی این کرک انفو پر شائع اپنی رپورٹ میں انہوں نے لکھا کہ نیوزی لینڈ کی بیٹنگ کے دوران پاکستانی فاسٹ باؤلرز ان کی حوصلہ افزائی کرتے رہے ۔ انہوں نے لکھا کہ چوتھے اوورز میں محمد عامر کی بال کین ویلم سن کے بلے کی ٹاپ ایج پر لگ کر ہوا میں بلند ہو گئی ۔ کپتان شاہد آفریدی کیوی بلے باز کین ویلم سن کا کیچ لینے کے لئے بڑی خوبصورتی سے گیند کے نیچے تو آئے تو آسان کیچ پکڑنے میں ناکام رہے ۔

متعلقہ عنوان :