ملکی ترقی اور خوشحالی کے ضامن سی پاک منصوبے کی جلد تکمیل چاہتے ہیں ،سینیٹر سراج الحق
وزیر اعظم کی طرف سے سی پاک پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا خوش آئند ہے،امیر جماعت اسلامی کی میڈیا سے گفتگو
ذیشان حیدر جمعہ 15 جنوری 2016 19:25
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔15 جنوری۔2016ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کی طرف سے سی پاک پر آل پارٹیز کانفرنس بلانا خوش آئند ہے ۔پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے اس منصوبے کو کوئی بھی متنازعہ نہیں بنانا چاہتا ۔ایٹمی صلاحیت کے بعد یہ دوسرا بڑامنصوبہ ہے اور ہم سب اس کو کامیاب بنانا چاہتے ہیں۔سی پاک منصوبہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے ۔
جس طرح چین نے اپنے آٹھ پسماندہ صوبوں کو ترقی دینے کیلئے یہ منصوبہ بنایا ہے اسی طرح حکومت پاکستان کو بھی اپنے غریب اور پسماندہ علاقوں کو اس سے فائدہ پہنچانا چاہئے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کی طرف سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔(جاری ہے)
سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ ہم سی پاک منصوبے کی مکمل سپورٹ کرتے ہیں اور جلد از جلد اس کی تکمیل چاہتے ہیں۔
چاروں وزرائے اعلیٰ اور چیف سیکریٹریز کی میٹنگ بلائی جائے اور ان کی مشاورت سے روٹ کو فائنل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ کو چترال اور واکھان کے راستے وسطی ایشیا ء سے ملایا جائے تاکہ نہ صرف چین اور افغانستان بلکہ وسطی ایشیائی ریاستوں تک ملکی تجارت کو بڑھایا جاسکے ۔انہوں نے کہا کہ سوات اور پنچگوڑہ کے دریاؤں سے ہزاروں میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی گنجائش ہے ،وفاقی حکومت توانائی کے اس عظیم منصوبے کو وفاقی منصوبوں میں شامل کرے اور لواری ٹنل کو جلد ازجلد مکمل کرکے مالا کنڈ ٹنل پر کا م کا آغاز کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلی ٰبلوچستان میر سرفراز بگٹی سے سیکرٹری ویلفیئر فنڈ منسٹری آف اوورسیز پاکستانی ذوالفقار خان کی ملاقات
-
ملک بھر میں این ایچ اے روڈ انفراسٹرکچر کو بڑھانے کے لئے پرعزم ہیں ،نئی پالیسی لائیں گے، عبدالعلیم خان
-
گوجرخان پولیس کی موثر کارروائی، سکولوں اور کالجوں میں منشیات سپلائی کرنے والا منشیات فروش گرفتار
-
سوات ،نوجوان نے خودکو گولی مارکر خودکشی کرلی
-
وزیراعلی سندھ نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے مزید 8وزرا کو شامل کرلیا
-
گورنرسندھ کے زیر صدارت سندھ انڈسٹریل لائڑن کمیٹی کا اعلیٰ سطح اجلاس
-
پی ٹی آئی نے مزار قائد پر حاضری دیکر کراچی جلسہ کی تیاریاں شروع کر دی،
-
ایم کیو ایم کا وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائوکرنے کا فیصلہ
-
سندھ ہائی کورٹ : پی ٹی اے کو ایکس کی بندش کی معقول وجہ بتانے کا حکم
-
چارسدہ، پولیس نے رمضان میں دکان سے چوری کرنے والا ملزم گرفتارکرلیا
-
موجودہ نظام میں کسی بھی شفاف اور قابل لیڈر کی کوئی جگہ نہیں،علی امین گنڈاپور
-
800 لیٹر ایرانی تیل برآمد،ملزمان گرفتار،مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.