پہلاڈسٹرکٹ شیخ محمدی فاؤنڈیشن سنوکر ٹورنامنٹ پشاور میں شروع ہوگیا
کہ اگر ہمیں ملک کی سپورٹس کو دنیا کے مدمقابل لانا ہے تو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دینا ہوگا،سید زربادشاہ
جمعہ 15 جنوری 2016 19:34
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء ) پشاور ڈسٹرکٹ کی سطح پر پہلا شیخ محمدی فاؤنڈیشن سنوکر ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیاہے ،جس کا افتتاح شیخ محمدی سادات فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین سید زربادشاہ نے کیا اس موقع پر ارگنائزنگ سیکرٹری بختیار احمد،حاجی شہریار قتاش خیل سمیت کثیر تعدادمیں معززین علاقہ و کھلاڑی بھی موجود تھے ۔
17جنوری تک منعقدہ اس ٹورنامنٹ میں ضلعی پشاور کے بہترین کھلاڑی شرکت کررہے ہیں،افتتاحی کے موقع پر نمائشی میچ میں محمد اسماعیل نے خالد شاہ کو ہرایا۔(جاری ہے)
اس موقع پر آل پاکستان شیخ محمدی سادات فاؤنڈیشن کے مرکزی چیئرمین سید زربادشاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ خیبر پختونخوامیں فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام کھیلوں کے انعقاد کا مقصد نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنا اور باصلاحیت کھلاڑیوں کو پالش کرکے سامنے لاناہے ۔
جسکے لئے ایک بہترین پلان تشکیل دیدیاہے جسکے تحتصوبے کے مختلف اضلاع میں کلبوں اورتعلیمی داروں کے مابین کرکٹ،بیڈمنٹن،والی بال، ٹینس، آرچری، ڈارٹس،رسہ کشی سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائینگے ۔انہوں نے کہاکہ اگر ہمیں ملک کی سپورٹس کو دنیا کے مدمقابل لانا ہے تو تعلیمی اداروں میں کھیلوں کوفروغ دینا ہوگا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.