Live Updates

بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے،تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے سابق صدر عثمان حمزہ

جمعہ 15 جنوری 2016 19:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ لاہور کے سابق صدر عثمان حمزہ نے کہا ہے کہ بھارت میں پی آئی اے کے دفتر پر حملہ انتہائی افسوس ناک ہے ایک طرف بھارت پاکستان سے تعلقات بہتر کرنے کے دعوے کرتا ہے تو دوسری طرف اسکے غنڈے پاکستانی دفاتر پر حملے کرتے پھر رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارت کو اگر تعلقات مضبوط کرنے ہیں تو پھر اپنے ملک سے دہشت گردی کے عنصر کا خاتمہ اور غنڈہ گردی کرنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی ۔

بھارت پاکستان سے تو فوری ہی مطالبہ کر دیتا ہے کہ فلاں شخص ہمارے حوالے کرے کبھی اس نے بھی پاکستان کے خلاف سرگرم غنڈوں کو پاکستان کے حوالے کرنے کا وعدہ کیا ہے ۔یہ بھارت کی مکاری ہے کہ وہ اپنے ملک میں دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہے اور مطالبہ پاکستان سے کرتا ہے ۔اپنے ایک بیان میں انکا کہنا تھا کہ پٹھان کوٹ اور پھر پی آئی اے پر حملہ بھارت کی ایما ء پر ہی کیے گئے تاکہ پاکستان کو بدنام کرسکے ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات