وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں حلوہ پوری کھانے جاتی ہوں تو وہاں پلیٹس صاف نہیں ہوتیں، ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی فوزیہ حمید کاقومی اسمبلی میں سوال ……آپ مریم اورنگزیب سے پوچھیں یہ حلوہ پوری کھانے جاتی ہیں، سپیکر کا جواب

جمعہ 15 جنوری 2016 19:49

وفاقی دارالحکومت کے ہوٹلوں میں حلوہ پوری کھانے جاتی ہوں تو وہاں پلیٹس ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران اسلام آباد میں ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی نے جب سوال اٹھایا کہ میں حلوہ پوری کھانے جاتی ہوں تو وہاں پلیٹس دھوئی ہوئی نہیں ہوتیں، پارلیمانی سیکرٹری برائے داخلہ مریم اورنگزیب جب جواب دینے لگیں تو اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ان سے پوچھ لیں یہ حلوہ پوری کھانے کہاں جاتی ہیں، قومی اسمبلی اجلاس میں وقفہ سوالات میں ایم کیو ایم کی رکن اسمبلی ڈاکٹر فوزیہ حمید نے کہا کہ میں ناشتے میں حلوہ پوری کھانے جاتی ہوں وہاں پلیٹیں صاف نہیں ہوتیں کئی مرتبہ شکایت کر چکی ہیں حکومت اس پر عملدرآمد کب کروائے گی کہ ہوٹلوں میں صفائی ستھرائی کا انتظام کیا جائے، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ مریم اورنگزیب صاحبہ ان سے پوچھیں کہ یہ حلوہ پوری کھانے کہاں جاتی ہیں۔