تحر یک تحفظ حر مین شر یفین نے ملک بھر میں یوم’’ تحفظ حر مین شر یفین اورسعودی عرب ‘‘منایا

جمعہ کے خطبہ میں سعودی عرب کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے حق میں قرار داد بھی منظور کی جائیں گی

جمعہ 15 جنوری 2016 19:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔15 جنوری۔2016ء) تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان نے لاہور سمیت ملک بھر میں یوم’’ تحفظ حر مین شر یفین اورسعودی عرب ‘‘منایا ‘جمعہ کے خطبہ میں سعودی عرب کی سالمیت اور خود مختاری کے تحفظ کے حق میں قرار داد بھی منظور کی جائیں گی ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیر ‘جماعت الدعوۃکے مر کزی رکن قاری محمد یعقوب شیخ ‘جے یوآئی (ف) کے مولانا امجد خان ‘ سیف الدین سیف ‘جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر عبدا لغفار روپڑی ‘امیر جماعت غر باء اہلحدیث مولانا محمد زاہد ہاشمی ‘پیر سید محفوظ احمد مشہدی ‘پیر سید عثمان احمد نوری سمیت دیگر مذہبی قائدین کی اپیل پر لاہور سمیت ملک بھر میں یوم’’ تحفظ حر مین شر یفین اورسعودی عرب ‘‘منایا گیا جبکہ اس موقعہ پر تحر یک تحفظ حر مین شر یفین پاکستان کے امیر علامہ زبیر احمد ظہیراور دیگر راہنماؤں نے اپنے خطابات میں کہا کہ اگر حکومت پاکستا ن نے سعودی عرب کا بھر پور ساتھ نہ دیا تو پھر ہمارے پاس ملک گیر تحر یک چلانے کا سواکوئی آپشن نہیں ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ملک پاکستان پر ہر لحاظ سے لازم ہو چکا ہے کہ ہم سعودی عرب کو دفاعی سمیت دیگر سپورٹ فراہم کر یں ورنہ تاریخ ہمیں کبھی معاف نہیں کر یگی ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ دہشت گردی سب کیلئے خطر ہ بن چکا ہے اور سعودی عرب کو اس بات کا آئینی ‘قانونی اور اخلاقی حق ہے وہ دہشت گردوں اور امن دشمنوں کے خلاف کاروائی کر یں اس پر کسی اور ملک کو مداخلت کا حق نہیں ہو نا چاہیے اور کسی کو سعودی عرب کے اندروانی معاملات میں مداخلت بھی نہیں کر نی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جب سعودی عرب کی سالمیت اور خود مختاری کو خطر ہ ہے تو صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کے مسلمانوں کا دینی اور ایمانی فر یضہ ہے کہ وہ سعود ی عرب کا ساتھ دیں ۔