امریکا ،یورپ اور ایشیا کی منڈیوں میں شدید مندی

muhammad ali محمد علی جمعہ 15 جنوری 2016 20:02

امریکا ،یورپ اور ایشیا کی منڈیوں میں شدید مندی
نیویارک(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار15جنوری 2016 ء) امریکا ،یورپ اور ایشیا کی منڈیوں میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا ،یورپ اور ایشیا کی منڈیوں میں شدید مندی دیکھی گئی ہے۔ نیویارک، میلان، ماسکو اور بیجنگ کی اسٹاک مارکیٹیں شدید مندی کا شکار ہو کر 13 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوئی ہیں۔

(جاری ہے)

نیویارک اور میلان اسٹاک مارکیٹ 2 فیصد، ماسکو اسٹاک مارکیٹ 5 فیصد جبکہ بیجنگ اسٹاک مارکیٹ 50۔3 کمی کیساتھ بند ہوئی ہیں۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمت 29 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے۔ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج بھی شدید مندی کا شکار ہو گئی تھی جس کے باعث سرمایہ کاروں کا 1 کھرب سے زائد کا سرمایہ ڈوب گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :